جنگ بندی کا فیصلہ تہران کی شرائط پر ہوگا، ایران نے امریکی تجاویز کو مسترد کردیا

ویب ڈیسک : ایران نے جنگ بندی کی امریکی تجاویز کو نامناسب قرار دے کر مسترد کردیا اور کہا ہے کہ جنگ بندی کا فیصلہ ایران کی شرائط پر ہوگا۔ ایرانی پریس ٹی وی کے مطابق ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ایران نے امریکی تجاویز کا جائزہ لیا اور انہیں غیرمناسب پایا۔حکام کے مطابق ایران صدر ٹرمپ کو اجازت نہیں دے سکتا کہ وہ جنگ کے خاتمے کے وقت کا تعین کریں۔ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ایران نے علاقائی ثالث کے ذریعے پیغام دیا ہے کہ وہ اپنا دفاع جاری رکھے گا۔حکام نے کہا کہ جنگ کے خاتمے کی پہلی شرط حملوں کا ر±کنا اور ایرانی عہدیداروں کے قتل کا خاتمہ ہے۔ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ایران کی دفاعی کارروائیاں ایرانی شرائط پوری ہونے تک جاری رہیں گی۔ جنگ بندی کا فیصلہ صرف ایران کی شرائط پر ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے