میر اسرار اللہ زہری سے جے یو آئی کے وفد کی ملاقات، این اے 256 خضدار کے ضمنی انتخاب پر مشترکہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال

خضدار (نمائندہ انتخاب) بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے سربراہ سابق وفاقی وزیر میر اسرار اللہ خان زہری سے جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی و ضلعی وفد نے زہری ہاو¿س کراچی میں دوسری مرتبہ ملاقات کی جس میں قومی اسمبلی کے حلقہ NA-256 کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی بیان میں کہا کہ جے یو آئی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور ایم پی اے خضدار میر یونس عزیز زہری کی قیادت میں جمعیت علمائے اسلام ضلع خضدار کا وفد گزشتہ روز زہری ہاو¿س کراچی پہنچا جہاں نوابزادہ میر اسرار اللہ خان زہری سے باہمی رابطوں کے تسلسل میں دوسری اہم ملاقات ہوئی۔ بیان میں کہا کہ ملاقات میں NA-256 کے ضمنی انتخاب سے متعلق تعاون انتخابی حمایت اور ممکنہ مشترکہ حکمت عملی پر جامع تبادلہ خیال کیا گیا۔ جے یو آئی وفد نے حلقے میں انتخابی صورتحال اور آئندہ لائحہ عمل کے حوالے سے گفتگو کی بیان میں کہا کہ نوابزادہ میر اسرار اللہ زہری نے وفد کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی اپنا حتمی فیصلہ مرکزی رہنماﺅں سے مشاورت کے بعد جلد سامنے لائے گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حلقے کے سیاسی سماجی اور معاشی مسائل کے حل جھالاوان میں سازگار سیاسی ماحول کی بحالی اور بلوچستان کے ساتھ روا رکھے گئے امتیازی سلوک کے خاتمے کے لیے مثبت اور نتیجہ خیز پیشرفت ضروری ہے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ خضدار اس وقت مسائل کے انبار کا شکار ہے اور بی این پی عوامی ہمیشہ سے اصولی مو¿قف کے ساتھ قومی و اجتماعی مفادات اور علاقائی ترجیحات کو مقدم رکھتی آئی ہے۔ ملاقات میں موجود رہنماو¿ں نے خضدار کی مجموعی سیاسی صورتحال حالیہ الیکشن ماحول اور علاقائی مسائل پر بھی تفصیلی گفتگو کی۔ ملاقات میں جے یو آئی کے وفد میں حافظ حمید اللہ مینگل، عبدالسلام مینگل، انجینئر یونس رمضان موسیانی سمیت دیگر رہنماءشامل تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں