ایران کا اسرائیل میں حیفا آئل ریفائرنری اور کیمیکل فیکٹری پر میزائل حملہ، عمارت اور فیول ٹینکر متاثر
تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کے شہر حیفہ میں آئل ریفائنری پر میزائل کے ملبے گرنے سے صنعتی عمارت اور فیول ٹینکر متاثر ہوگئے۔ ایران نے اسرائیل پر میزائل حملوں کی 86ویں لہر داغ دی، حیفہ آئل ریفائنری کو ایک بار پھر نشانہ بنایا، حملے کے بعد ریفائنری میں آگ بھڑک اٹھی، دھویں کے بادل اٹھتے دکھائی دیے، صنعتی زون میں اسرائیل کی کیمیکل فیکٹری بھی نشانہ بنی، تل ابیب پر میزائل حملے کے باعث اسرائیلی پارلیمنٹ کا اجلاس موخر ہوگیا۔ اسرائیلی فوج نے ایران جنگ کے آغاز سے261 فوجی زخمی ہو نے کی تصدیق کردی، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد ظاہر نہیں کی۔ اسرائیلی فائر سروس کے مطابق میزائل کو فضا میں تباہ کیا گیا تھا، تاہم اس کا ملبہ ریفائنری کے احاطے میں گرا جس کے باعث ایک ٹینکر کو براہ راست نقصان پہنچا اور قریبی عمارت سے دھواں اٹھتا دیکھا گیا، فائر فائٹرز ممکنہ طور پر ملبے تلے دبے افراد کو تلاش کررہے ہیں۔ اسرائیلی وزیر توانائی ایلی کوہن نے کہا ہے کہ ریفائنری کی پیداواری تنصیبات محفوظ ہیں اور ایندھن کی فراہمی متاثر نہیں ہوگی۔


