پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف پی ٹی آئی کا ہم خیال جماعتوں کی اے پی سی بلانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک :پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ہم خیال جماعتوں کی اے پی سی بلانے کا فیصلہ کیا ہے، آل پارٹیز کانفرنس بلانے کے فیصلہ کا اعلان بیرسٹر گوہر نے پریس کانفرنس میں کیا۔اسلام اباد میں پارٹی رہنماو¿ں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی ائی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کیا، نائجیریا میں قیمتیں ہم سے کم بڑھیں، ہم ویتنام سے بھی آگے بڑھ گئے ہیں، کوئی شک نہیں ایران کشیدگی کی وجہ سے قیمتوں میں اتار چڑھاو¿ آیا۔تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ حکومت نے چار سال میں معیشت کیلئے کچھ کام نہیں کیا، پیٹرول قیمتیں جب کم کرنی ہوتی ہیں تو وزیراعظم خود اعلان کرتے ہیں، وزیراعظم کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کیلئے خود اعلان کرنا چاہیے تھا، یہ اب عوام کا سامنا نہیں کرسکتے۔پی ٹی ائی رہنما نے کہا کہ تین ہفتے تک وزیراعظم خود اعلان کرتے رہے کہ میں عوام کو ریلیف دے رہا ہوں، پاکستان کی تاریخ میں پہلے کبھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اتنی زیادہ نہیں بڑھائی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں