تربت پسنی روڈ سے ایک شخص کی لاش برآمد، بیلہ میں نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی

تربت (نمائندہ انتخاب) تربت، پسنی روڈ پر بانک چڑھائی پر لاش برآمد، شناخت بلیدہ کے رہائشی شے حق ولد رحیم بخش کے نام سے کی گئی، اتوار کے روز تربت پولیس نے بانک چڑھائی پسنی روڈ پر ایک لاش برآمد کی جسے شناخت اور ضروری کارروائی کیلئے ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کیا گیا جہاں لاش کی شناخت شے حق ولد رحیم بخش ساکن میناز بلیدہ کے نام سے کی گئی۔ علاوہ ازیں بیلہ میں نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی، پولیس ذرائع کے مطابق بیلہ ریسٹ ہاﺅس آچرہ محلے کا رہائشی 25 سالہ نوجوان جمیل احمد نے گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی خاتمہ کرلیا پولیس نے لاش تحویل میں لیکر سول ہسپتال بیلہ منتقل کردی جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی، خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی بیلہ پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں