امریکا اور ایران جنگ بندی پر متفق ہوگئے، دونوں ممالک کو اسلام آباد میں مذاکرات کی دعوت دیتا ہوں، شہباز شریف
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے امریکہ اور ایران کے وفود کو جمعہ 10 اپریل کو اسلام آباد آنے کی دعوت دی ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے 5فیشل ایکس اکاﺅنٹ پر بدھ کی صبح پوسٹ میں لکھا’انتہائی عاجزی کے ساتھ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ ایران اور امریکہ، اپنے اتحادیوں کے ساتھ لبنان سمیت ہر جگہ فوری طور پر جنگ بندی پر متفق ہوگئے ہیں،جو فوری طور پر نافذ العمل ہے۔‘ انہوں نے کہا کہ ’میں اس دانشمندانہ فیصلے کا گرمجوشی سے خیرمقدم کرتا ہوں اور دونوں ممالک کی قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ان کی مذاکراتی ٹیموں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ جمعہ 10 اپریل 2026 کو اسلام آباد آنے کی دعوت دیتا ہوں، تاکہ تمام تنازعات کے حتمی حل کے لیے مزید مذاکرات کیے جاسکیں۔‘
Load/Hide Comments


