افغانستان اور پاکستان کشیدگی کا جامع حل تلاش کرنے پر متفق ہیں، چینی وزارت خارجہ
بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان اور پاکستان نے گزشتہ اکتوبر میں چین کے شہر ارومچی میں امن مذاکرات کے دوران تنازع کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی کے جامع حل پر عمل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ وزارت کے ترجمان ماﺅ ننگ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ دونوں ممالک نے چین میں ہونے والی ملاقاتوں کے دوران کوئی بھی ایسا اقدام نہ کرنے کا عہد کیا جس سے صورتحال مزید خراب ہو یا پیچیدہ ہو۔ ماﺅ نے مزید کہا کہ چین دونوں ممالک کے ساتھ جاری تعلقات کو برقرار رکھے گا اور بات چیت کو جاری رکھنے کے لیے ایک فریم ورک فراہم کرے گا۔
Load/Hide Comments


