ایران سے ہمارے تجارتی اور توانائی معاہدے ہیں، آبنائے ہرمز ہمارے لیے کھلی، امریکی ناکہ بندی تسلیم نہیں کرتے، چین

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آج سے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے اعلان کی چین نے کی کھل کر مخالفت کی ہے۔ چینی وزیر دفاع ایڈمرل Dong Jun نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا چین کے ایران سے تجارتی اور توانائی کے معاہدے ہیں، چین ان معاہدوں کا احترام کرے گا اور دوسروں سے بھی توقع ہے کہ وہ ہمارے معاملات میں دخل اندازی نہ کریں۔ ایڈمرل Dong Jun نے کہا آبنائے ہرمز ایران کنٹرول کرتا ہے اور وہ ہمارے لیے کھلی ہے، چین کے بحری جہاز آبنائے ہرمز سے گزر رہے ہیں۔ چینی وزارت خارجہ نے کہا اہم آبی راستے کو محفوظ، مستحکم اور بلا رکاوٹ رکھنا بین الاقوامی برادری کے مشترکہ مفاد میں ہے، چین توانائی کے تحفظ اورفراہمی کیلئے تمام فریقین کیساتھ کام کرنے کیلیے تیارہے، اسلام آباد میں مذاکرات کا آغاز صورتحال بہتر بنانے کی جانب ایک قدم ہے، امید ہے فریقین جنگ بندی کی پاسداری کریں گے۔ برطانیہ اور آسٹریلیا نے بھی آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کی مخالفت کی ہے جبکہ ترکیے اور جاپان نے تنازع کو سفارتکاری سے حل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں