لبنان میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں متعدد سرحدی دیہات تباہ، گھروں کو بارودی مواد سے اڑا دیا گیا، برطانوی میڈیا
بیروت (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی لبنان میں جاری اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے دوران متعدد سرحدی دیہات کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے، جہاں گھروں کو بارودی مواد سے اڑا کر زمین بوس کیا جارہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ کارروائیاں بڑے پیمانے پر ریموٹ کنٹرول دھماکوں کے ذریعے کی جا رہی ہیں۔ برطانوی اخبار دی گارجین کی جانب سے جائزہ لی گئیں وڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے سرحدی دیہات طیبہ، نقورہ اور دیر سریان میں بڑے پیمانے پر دھماکے کیے۔ لبنانی میڈیا نے دیگر سرحدی علاقوں میں بھی ایسی ہی کارروائیوں کی اطلاع دی ہے، تاہم ان دعوﺅں کی تصدیق کے لیے سیٹلائٹ تصاویر فوری طور پر دستیاب نہیں ہوسکیں۔
Load/Hide Comments


