ایران نے بین الاقوامی قانون کے تحت اقدامات کیے، آبنائے ہرمز میں عدم تحفظ کی اصل جڑ امریکی اور اسرائیلی جارحیت ہے، عباس عراقچی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ خلیج اور آبنائے ہرمز میں عدمِ تحفظ کی ’اصل جڑ‘ امریکہ اور اسرائیل کی ’جارحیت‘ ہے۔ ایرانی حکومت کی جانب سے ایکس پر جاری بیانات میں کہا گیا ہے کہ عباس عراقچی نے تہران میں جنوبی کوریا کے خصوصی ایلچی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ایرانی وزیرِ خارجہ نے دیگر ممالک پر زور دیا کہ وہ ’ان حملوں کی مذمت میں واضح اور سخت مو¿قف اختیار کریں‘۔ بیان کے مطابق عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ کہ ایران نے اپنی سلامتی اور مفادات کے دفاع کے لیے بین الاقوامی قانون کے تحت اقدامات کیے ہیں، اور کسی بھی ممکنہ نتائج کی ’ذمے داری جارح فریقوں پر عائد ہوتی ہے‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں