ایران امریکا جنگ پاکستان کی کوششوں سے بندہوئی، ثالثی کیلئے بھرپور کردار ادا کررہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ترجمان دفترِ خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن کے لیے پ±رعزم ہے، پاکستان کی کوششوں سے ایران امریکا جنگ بندی ممکن ہوئی، جسے عالمی سطح پر بھی سراہا گیا۔ ہفتہ وار بریفنگ میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے، اسلام آباد مذاکرات کے انعقاد میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بھرپور کردار ادا کیا، نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار اور ان کی ٹیم امن مذاکرات کے انعقاد کے لیے کوشاں رہی، اسلام آباد مذاکرات سے قبل ٹیلیفون رابطوں کے ذریعے پاکستانی قیادت عالمی رہنماو¿ں سے رابطے میں رہی۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم اس وقت 3 ملکوں کے دورے پر ہیں، ان کو مختلف ممالک کی قیادت کی ٹیلی فون کالز موصول ہوئیں، عالمی قیادت نے پاکستان کی امن کوششوں کو سراہا، وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد سے اہم ملاقات ہوئی، امریکا ایران کشیدگی میں کمی کے لیے پاکستان کی تعمیری اور مثبت کوششوں کو تسلیم کیا گیا، وزیرِ اعظم اور فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاکستان نے فریقین سے رابطے کے چینلز کھلے رکھے، چیف آف ڈیفنس فورسز گزشتہ روز ایران کے دورے پر پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان لبنان میں اسرائیلی جارحیت اور حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے، پاکستان نے ایس سی او (آر اے ٹی ایس) میں بھرپور شرکت کی، 4 ممالک کے سینئر حکام کے اجلاس کا اسلام آباد میں انعقاد کیا گیا، ان ممالک میں سعودی عرب، ترکیہ اود مصر شامل تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں