فلسطین، بیت المقدس، لبنان اور شام میں اسرائیلی کارروائیاں قبضہ اور توسیع پسندی ہے، ترک وزیر خارجہ

انقرہ (آن لائن) ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو حکومت مزید زمینوں پر قبضے کے لیے سیکورٹی کا استعمال کر رہی ہے۔انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں بیان دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل اپنی سیکورٹی کے پیچھے نہیں بلکہ مزید زمین حاصل کرنے کے پیچھے پڑا ہے۔ حاقان فیدان نے کہا کہ اسرائیل نے بین الاقوامی سطح پر ایک وہم پیدا کیا کہ وہ اپنی سلامتی کے لیے کر رہا ہے، اب واضح ہو گیا ہے، خاص طور پر حالیہ سالوں میں کہ معاملہ اس سے بڑھ کر ہے۔ان کا کہنا ہے کہ فلسطین، مقبوضہ بیت المقدس، لبنان اور شام میں اسرائیلی کارروائی قبضہ اور توسیع پسندی ہے، میرے خیال میں اب اس کو رکنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے