امریکی بحریہ قزاقوں کی طرح کام کررہی ہے، تیل کے جہازوں پر قبضہ منافع بخش کاروبار ہے، ٹرمپ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ہی بحری فوج کی کارروائیوں پر ایک منفرد تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی بحریہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کے دوران قزاقوں کی طرح کام کر رہی ہے۔ جمعہ کی شام فلوریڈا میں کیے گئے اپنے خطاب میں چند روز قبل ایک بحری جہاز کو قبضے میں لینے کے واقعے کا ذکر کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے جہاز، اس پر موجود سامان اور تیل سب اپنے قبضے میں لے لیا ہے اور یہ ایک بہت منافع بخش کاروبار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم قزاقوں کی طرح ہیں، ہم ایک طرح سے بحری قزاقوں جیسا کام کر رہے ہیں لیکن ہم کوئی کھیل نہیں کھیل رہے۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق امریکا اور اسرائیل کی ایران کے ساتھ جاری اس جنگ کے دوران امریکی فورسز نے ایرانی بندرگاہوں سے نکلنے والے کئی جہازوں سمیت ایشیائی سمندروں میں موجود ایرانی ٹینکروں کو بھی قبضے میں لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں