اسرائیلی وزارتی کمیٹی برائے خریداری نے امریکا سے مزید لڑاکا طیارے خریدنے کی منظوری دیدی، اسرائیلی وزارت دفاع
تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل نے امریکی طیارہ ساز کمپنیوں لاک ہیڈ مارٹن اور بوئنگ سے جدید F-35 اور F-15IA لڑاکا طیاروں کے دو نئے اسکواڈرن خریدنے کے منصوبے کی حتمی منظوری دے دی۔ اسرائیلی وزارت دفاع کے مطابق اس معاہدے کی منظوری وزارتی کمیٹی برائے خریداری نے دی، جو اسرائیلی فوج کو مضبوط بنانے کے لیے 350 ارب شیکل (119 ارب ڈالر) کے منصوبے کا ابتدائی مرحلہ ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا کہ اس توسیع شدہ دفاعی بجٹ کا بڑا حصہ اسرائیل میں ہی اسلحہ سازی پر خرچ کیا جائے گا تاکہ ملک بیرونی انحصار کم کرسکے، جبکہ اسرائیل خود بھی جدیدطیارے تیار کرے گا۔ وزارت دفاع نے کہا کہ نئے اسکواڈرن طویل المدتی فوجی حکمت عملی کا اہم حصہ ہوں گے جس کا مقصد علاقائی خطرات سے نمٹنا اور اسرائیل کی فضائی برتری برقرار رکھنا ہے۔
Load/Hide Comments


