آبنائے ہرمز میں جنوبی کوریائی بحری جہاز پر حملے میں ملوث نہیں، ایران کی تردید

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) تہران نے جنوبی کوریائی بحری جہاز پر ہونے والے دھماکے اور آگ لگنے کے واقعے میں ملوث ہونے کی ’دوٹوک‘ تردید کر دی ہے۔ ایران نے اس ہفتے کے آغاز میں آبنائے ہرمز میں جنوبی کوریا کے ایک جہاز پر ہونے والے دھماکے میں کسی بھی قسم کے ملوث ہونے سے انکار کیا ہے۔ سیول میں ایرانی سفارت خانے نے ایک بیان میں کہا کہ ایران آبنائے ہرمز میں ایک کوریائی بحری جہاز کو نقصان پہنچنے کے واقعے میں ایرانی مسلح افواج کے ملوث ہونے سے متعلق تمام الزامات کو سختی سے اور دوٹوک انداز میں مسترد کرتا ہے۔‘ جنوبی کوریا کی وزارتِ خارجہ نے منگل کے روز کہا کہ جنوبی کوریا کے زیرِ انتظام اس بحری جہاز پر ہونے والے دھماکے اور آگ لگنے کی وجوہات کا تعین ا±س وقت ہی کیا جا سکے گا جب جہاز کو بندرگاہ پر لایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں