نوشکی، اسکول میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 ٹیچر جاں بحق، پولیس

نوشکی (آن لائن) گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کلی جمالدینی میں اساتذہ کی تربیتی ٹریننگ کے دوران لائبریری میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے حق نواز جمالدینی اور ماسٹر اکرم جاں بحق، فائرنگ کے بعد نامعلوم مسلح افراد موقع سے فرار ہوگئے، فائرنگ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، فائرنگ سے زخمی ہونے والے ماسٹر اکرم کو طبی امداد کیلئے ٹیچنگ ہسپتال نوشکی منتقل کردیا گیا، شدید زخمی ہونے کی وجہ سے زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں