پاکستان میں مہنگائی 2 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، ادارہ شماریات
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان میں مہنگائی 2 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ ادارہ شماریات کی ماہانہ رپورٹ کے مطابق رواں سال مئی 2026ءمیں افراط زر کی سالانہ شرح بڑھ کر 11.66 فیصد ہوگئی ہے جو جون 2024ءکے بعد 23 ماہ کی بلند ترین سطح ہے۔ اپریل کے مقابلے مئی میں مہنگائی کی شرح میں 0.52 فیصد اضافہ ہوا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اپریل 2026ءمیں سالانہ مہنگائی کی شرح 10.89 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ مئی 2025ءمیں یہ شرح 3.5 فیصد تھی۔ ادارہ شماریات کے مطابق جولائی 2025ءتا مئی 2026ءاوسط مہنگائی 6.69 فیصد رہی۔ مئی 2026ءمیں شہروں میں ماہانہ بنیاد پر مہنگائی میں 0.68 فیصد اضافہ ہوا جبکہ دیہی علاقوں میں یہ شرح 0.30 فیصد بڑھی۔ سالانہ بنیاد پر دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح 11.48 فیصد اور شہری علاقوں میں 11.79 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
Load/Hide Comments


