تنخواہوں میں 10 سے 15 فیصد اضافے کی تجویز، وزیراعظم اتحادیوں سے مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے آئندہ بجٹ میں تنخواہوں میں 10 سے 15 فیصدا ضافہ تجویز کیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے آ ئندہ مالی سال کے بجٹ پر مشاورت کی ہے، یہ مشاورت جمعہ کے روز وزیر اعظم ہاﺅس میں ہونے والے اجلاس میں کی گئی۔ اجلاس میں نئے مالی سال کے بجٹ بالخصوص پی ایس ڈی پی، ٹیکسز اور تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کے ایشوز پر مشاورت کی گئی۔ وفاقی وزیر خزانہ نے وزیر اعظم شہباز شریف کو بجٹ کے اہم پہلوﺅں پر بریفنگ دی۔ ذرائع کے مطابق افراط زر کی شرح کے تناسب سے سر کاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فی صد سے 15 فیصد کے درمیان اضافے کی تجویز ہے، تاہم وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ متوقع وسائل کی روشنی میں ورکنگ کی جائے کہ ملازمین کو کتنا ریلیف دیا جاسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف اتحادیوں سے مشاورت کے بعد کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے