محکمہ خزانہ بلوچستان نے بجٹ 13 جون کو پیش کرنے کیلئے سمری وزیر اعلی بلوچستان کو بھجوادی، سیکرٹری خزانہ
کوئٹہ (این این آئی ) محکمہ خزانہ بلوچستان نے بجٹ13جون کو پیش کرنے کیلئے سمری وزیر اعلی بلوچستان کو بھجوادی جو ابھی منظور نہیں ہوئی امکان ہے کہ صوبائی بجٹ 18 یا 19جون کو پیش کیا جائے گا ۔سیکرٹری خزانہ بلوچستان جہانگیر کاکڑ نے بتایا کہ آئندہ مالی سال 2026-27کے بجٹ تیاریاں کی جارہی ہیں ، محکمہ خزانہ بلوچستان نے کچھ روز قبل بلوچستان کا بجٹ تیرہ جون کو پیش کرنے کی سمری وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کو بھجوائی تھی ،جو ابھی منظور نہیں ہوئی،سیکرٹری خزانہ بلوچستان نے بتایا کہ چونکہ وفاقی بجٹ اب دس جون کو پیش کیا جارہا ہے تو امکان ہے کہ بلوچستان کا بجٹ وزیر خزانہ شعیب نوشیروانی 18یا 19جون کو پیش کریں گے سیکرٹری خزانہ بلوچستان نے بتایا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تعلیم اور صحت کے شعبوں کیلئے زیادہ رقم مختص کی گئی ۔
Load/Hide Comments


