جو بھی ٹرانسپورٹرز کی گاڑیوں کی لوٹ مار یا جلانے میں ملوث ہیں وہ انسانیت اور مزدور دشمن ہے ، رحمت صالح بلوچ

پنجگور نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء رکن صوبائی اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ نے پنجگور کے کاروباری حضرات ٹرانسپورٹرز کے ہمراہ پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجگور کے سرحدی علاقہ پاک ایران بارڈر چیدگی میں عرصہ دراز سے کاروبار کا سلسلہ جارہی ہے اس زیروپوائنٹ سے لاکھوں افراد کا ذریعہ معاش وابستہ ہیں ٹرانسپورٹرز روزانہ کی بنیاد پر 15 سے 20 کووڑ روپے ٹیکس ادا کرکے ایکسپورٹ اور امپورٹ کرتے ہیں ایک اندازے کے مطابق ہر مہینہ اس زیروپوائنٹ سے تعلق رکھنے والے ٹرانسپورٹر 3تین ارب روپے سے زائد کا ٹیکس حکومت پاکستان کو ادا کرتے ہیں لیکن حکومت کی جانب سے ان کاروباری حضرات ٹرانسپورٹر کو سہولیات کی فراہمی دور کی بات ان کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین3 سے 4 چار مہینے سے مسلح افراد ٹرک اور ٹریلر گاڑیوں کو روک کر لوٹ مار کررہے ہیں اور کئی لوڈر گاڑیوں پر فائرنگ کرکے ان کے ٹائروں کو ناکارہ بنادیا ہے اب تو نوبت یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ مسلح افراد نے گاڑیوں کو نظر آتش کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی ان گاڑیوں کی لوٹ مار یا جلانے میں ملوث ہیں وہ انسانیت اور مزدوروں کا دشمن ہے جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسٹم ویئر ہاوس جلانے سے ٹرانسپورٹرز کو اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے لیکن آج تک اس حوالے سے حکومت غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے واقعہ کی غیر جانبدارنہ اور شفاف انکوائری سے قاصر ہے۔ لہذا ہم وزیر اعظم چیئرمین ایف بی آر اور چیف کلکٹر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ٹرانسپورٹرز کے نقصانات کا فوری ازالہ کیا جائے۔۔ انہوں نے کہا کہ وہ ٹرانسپورٹر جنہوں نے اپنی جمع پونجی بارڈر کےکاروبار پر لگاکر اپنا گزر بسر کررہے ہیں جب انکو کی گاڑی کو نشانہ بنا کر جلایا جاتاہے تو وہ معاشی طور پر مکمل مفلوج ہوکررہجاتاہے۔ انہوں نے کہا کہ چیدگی بارڈر اور ان ٹرانسپورٹرز کی بدولت نہ صرف بلوچستان بلکہ ملک بھر کے عوام مستفید ہورہے ہیں لاکھوں مزدوروں کا ذریعہ معاش اس بارڈر سے وابستہ ہے اگر حکومت ہمارے ٹرانسپورٹرز کو تحفظ فراہم نہیں کوسکتا ہے تو معیشت کا یہ پہیہ رک جاتا ہے اس کی تمام تر ذمہ داریاں حکومت وقت پر عائد ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اس مسئلے پرصوبائی اسمبلی میں آواز اٹھاکر حکومت وقت کا توجہ مبذول کرایا مگر ب تک انصاف کے کسی دروازے سے شنوائی نہیں ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے کاروباری حضرات ٹرانسپورٹرز کے ساتھ ہیں ان کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے اس اہم مسئلے کو سنجیدگی سے لینے کیلئے متعلقہ حکام سے مزید بات کریں گے۔۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ٹرانسپورٹرز کو سیکورٹی فراہم کرکے ان کی جانب ومال کا تحفظ یقینی بنائیں اور اس مزدور کش اور انسانیت کش عمل کو روکا جائے۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں