ڈیرہ بگٹی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد قتل، ایک زخمی
ڈیرہ بگٹی (این این آئی) ڈیرہ بگٹی میں عدالت کے باہر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنما جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق جمعہ کو ڈیرہ بگٹی میں عدالت کے باہر نامعلوم مسلح افراد نے پرابنی دشمنی کی بناءپر فائرنگ کرکے قبائلی رہنما وڈیرہ صوبازی راہیجہ بگٹی کو ہلاک کردیاجبکہ فائرنگ کی زد میں آکر میران کرمازی راہیجہ بگٹی زخمی ہوگیا ۔پولیس نے نعش اورزخمی کو ہسپتال پہنچادیا جہاں نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
دوسری جانب پولیس کے مطابق جمعہ کو ڈیرہ بگٹی کے علاقے لوپ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص ثناءاللہ کو ہلاک کردیا اورموقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکرضروری کارروائی کے بعدورثاءکے حوالے کردی اورمقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔


