بختیارآبادمیں پانچ سالہ بچے کیساتھ جنسی زیادتی، ملزم گرفتار

بختیارآباد (آن لائن) ایس ڈی پی او محمد آصف خجک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز بختیار آباد میں ایک دلخراش واقعہ سرزد ہوا تھا جس میں ایک پانچ سالہ بچے بسم اللہ ولد محبوب سولنگی کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی واقع کی اطلاع ملتے ہی بختیارآباد پولیس نے کارروائی شروع کردی۔ ڈی آئی جی سبی رینج پرویز خان عمرانی, ایس ایس پی سبی عبدالحمید کے سخت احکامات کی روشنی میں بختیارآباد پولیس نے ایک ٹیم تیار کی جس کی سربراہی ایس ڈی پی او محمد آصف خجک اور نگرانی ایس ایچ او میران خان ڈومکی کررہے تھے ٹیم نے سخت محنت کرتے ہوئے اپنے ریسورس اور دیگر شوائد اکٹھے کر کے اس کیس میں کامیابی حاصل کی اس مقدمہ میں ملزم علی شیر ولد طالب قوم ابڑو سکنہ بختیارآباد کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزم کو مدعی بسم اللہ نے بھی شناخت کیا اور ملزم نے بھی اپنا اعتراف جرم کر لیا ہے انہوں نے کہا کہ بختیارآباد پولیس علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ جس سے علاقے میں امن کی فضا بحال ہوگئی ہے۔ شہریوں کی جانب سے بختیارآباد پولیس کے بروقت کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کرنے کو خوب سراہا جا رہا ہے۔

دوسری جانب جیکب آباد کے بولان محلے میں 16 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے لڑکی کا میڈیکل کرایا جائے گا۔متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ ملزم نے شادی کا جھانسہ دے کر اپنے گھر بلایا، جہاں پر گن پوائنٹ پر 8 سے 10 لڑکوں نے مجھ سے زیادتی کی اور ویڈیو بھی بنائی۔متاثرہ لڑکی نے مزید کہا کہ ملزمان کی بلیک میلنگ اور بدنامی کے ڈر سے خاموش رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں