سول اسپتال کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے کا واقعہ افسوسناک، ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن
کوئٹہ (ویب ڈیسک) سنڈیمن سول اسپتال میں دوران ڈیوٹی خاتون ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے کا افسوسناک واقعہ۔ کوئٹہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کی خاتون ڈاکٹر پر تیزاب گردی کے حملے کی شدید مذمت۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے کہا گیا کہ ڈاکٹروں کے تحفظ میں ناکامی ناقابل قبول، واقعہ سیکورٹی فیلئر ہے، 24 گھنٹوں میں ملزمان گرفتار نہ ہوئے تو صوبہ بھر میں طبی سروسز کا بائیکاٹ کریں گے۔ خاتون ڈاکٹروں سمیت تمام طبی عملے کو تحفظ فراہم کیا جائے، ملزمان کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت کارروائی کی جائے، ملزمان کی عدم گرفتاری پر غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال کی جائے گی۔ طبی عملے کے تحفظ کو یقینی بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ سول اسپتال کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر حملے کے خلاف ڈاکٹروں میں شدید تشویش۔
Load/Hide Comments


