خاران شہر میں ایرانی پٹرول ناپید،فی لیٹر 700 روپے تک فروخت
ویب ڈیسک : تفصیلات کے مطابق خاران شہر اور گردونواح میں ایرانی پٹرول نا پید پمپس بند دوکاندار اپنی مرضی کے مطابق خود ساختہ ریٹ طے کرکے ایرانی پٹرول فی لیٹر 700روپے تک فروخت کیجارہی ہے جو ملک کی تاریخ میں پہلی بار پٹرول کی قیمت خاران جیسے علاقہ جو ایران کے بارڈر سے قریب واقع بھی ہے اور تیل سے لوڈ زامیاد گاڑیاں بھی اکثر اوقات بڑی تعداد میں مختلف پمپس میں سودا کرتے ہیں اور کئی پمپس مالکان بلیک میں پٹرول فروخت کرکے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کی کوشش میں مصروف عمل ہے خاران کے عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ کیجانب سے پٹرول کی فی لیٹر 700فروخت کرنے والے پمپس اور دوکانداراں کیخلاف ٹھوس ایکشن نہ لینا اور شہریوں کو ریلیف نہ پہنچانا سوالیہ نشان ہے علاقے میں نہ کمشنر اور نہ ہی ڈپٹی کمشنر موجود ہیں علاقے کا کوئی پرسان حال نہیں شہری شدید مایوسی کا شکار ہے عوامی نمائندگان اور ضلعی انتظامیہ سنجیدگی کا مظاہرہ کرکے عوام کو ریلیف پہنچانے میں کردار ادا کرے


