حکومت بلوچستان نے مزید 34 اساتذہ جبری ریٹائرکردیئے، نوٹیفکیشن جاری

کوئٹہ (این این آئی) حکومت بلوچستان کی جانب سے محکمانہ کارروائیاں مکمل ہونے کے بعدمزید 34 اساتذہ کو جبری ریٹائرمنٹ کی سزا د ے دی گئی ۔ سیکرٹری محکمہ کالجز، ہائر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان ایمپلائز ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن ایکٹ 2011 کی شق4(1)(ب)(iv) کے تحت کارروائی مکمل ہونے پر چیف سیکریٹری بلوچستان نے 34 افسران پر”کمپلسیری ریٹائرمنٹ” عائد کرنے کی منظوری دی ہے۔جن استاتذہ کو سزائیں سنا ئی گئی ہیں ان میں گریڈ 17کے 16لیکچرر، گریڈ 18کے 12اسسٹنٹ پروفیسر ، گریڈ 19کے 5ایسوسی ایٹ پروفیسر اور گریڈ 20کی ایک پروفیسر شامل ہیں ۔ سزا پانے والوں میں سے پیشتر کا تعلق کوئٹہ جبکہ دیگر کا تعلق سبی، مستونگ، ژوب سے ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی حکومت بلوچستان 37استاتذہ کے خلاف کاروائی عمل میں لا تے ہوئے جبری ریٹائرمنٹ سے سمیت دیگر سزائیں سنا چکی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے