سال 2025 میں7 لاکھ سے زائد پاکستانی روزگار کیلئے بیرون ملک گئے، قومی اقتصادی سروے

قومی اقتصادی سروے 2025 اور 2026 کے مطابق سال 2025 میں7 لاکھ سے زائد پاکستانی روزگار کیلئے بیرون ملک گئے۔ اسلام اباد میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اج قومی اقتصادی سروے پیش کیا۔اقتصادی سروے کے مطابق 2024 کے مقابلے میں یو اے ای جانے والے پاکستانی ورکرز جانے کی تعداد میں کمی ہوئی۔ سال2025 میں یو اے ای کیلئے 52 ہزار 664 پاکستانی روزگار کیلئے گئے جبکہ 2024 میں یہ تعداد 64 ہزار 130 تھی۔سروے کے مطابق عمان اور برطانیہ میں روزگار کیلئے جانے والے پاکستانی ورکرزکی تعداد بھی کم ہوئی۔تقریباً 70 فیصد پاکستانی 2025 میں روزگار کیلئے سعودی عرب گئے، جن کی تعداد 5 لاکھ 30 ہزار 256 ہے۔ دوسرے نمبر پر قطر رہا، جہاں 68 ہزار 376 پاکستانی روزگار کیلئے گئے۔سال2025 میں 9375 پاکستانی روزگار کیلئے عمان گئے جبکہ سال 2024 میں81 ہزار 587 پاکستانی عمان گئے تھے۔ اقتصادی سروے کے مطابق سال 2025 میں 4355 پاکستانی روزگار کیلئے برطانیہ گئے، سال 2024 میں یہ تعداد 13 ہزار 795 تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں