وفاقی بجٹ میں این 25 کوئٹہ شاہراہ کیلئے 100 ارب روپے کی خطیر رقم خرچ کرنیکا فیصلہ
کوئٹہ (یو این اے) وفاقی حکومت کے بجٹ دستاویزات کے مطابق ملکی مواصلاتی نظام کی بہتری، نیٹ ورکنگ کی توسیع اور شاہراہوں کی بحالی کے لیے این 25 کوئٹہ روڈ پر 100 ارب روپے کی خطیر رقم خرچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نئے مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل بڑے اور اہم ترین منصوبوں کی تمام تر تفصیلات سامنے آگئی ہیں، جن میں بلوچستان سمیت ملک بھر کے مواصلاتی ڈھانچے کو جدید خطوط پر استوار کرنے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ حکومتی دستاویزات کے مطابق نئے مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں کلیدی انفرااسٹرکچر کی مضبوطی اور اہم عوامی فلاحی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے ریکارڈ اور خطیر مالی وسائل مختص کرنے کا حتمی فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ این 25 کوئٹہ روڈ کی تعمیر و توسیع اور مواصلاتی نظام کی اس بڑی بہتری سے نہ صرف طویل اور کٹھن سفری دورانیے میں نمایاں کمی آئے گی بلکہ اس کلیدی شاہراہ پر حادثات کا تدارک اور ملک بھر میں تجارتی و معاشی سرگرمیوں کو بھی بھرپور فروغ حاصل ہوگا۔


