موسیٰ خیل کے علاقے میں تیز رفتار گاڑی الٹنے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 7 زخمی

کوئٹہ (آن لائن) موسیٰ خیل کے علاقے میں تیز رفتار گاڑی الٹنے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے نعش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس کے مطابق گزشتہ روز موسیٰ خیل سے ملتان جانے والی گاڑی تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں عبدالطیف جاں بحق جبکہ آصف ، امین، احسان ، خاتون ، تیمور ، سلیم ، ماسم خان، فیروز خان، محمد علی زخمی ہوگئے حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی نعش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے