کوئٹہ، ٹیکسی اسٹینڈ میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے، پولیس
کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ میں پولیس مقابلے میں 2ڈاکو ہلاک ہوگئے پولیس کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ کے علاقے ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب صبح سویرے مسلح ڈاکو لوگوں کو لوٹ رہے تھے کہ اسی دوران پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزمان نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی جوابی کارروائی کے نتیجے میں 2ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے نعشیں قبضے میں لیکر سول ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد شناخت کیلئے ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھ دیں اور مزید کارروائی شروع کردی۔
Load/Hide Comments


