ساوتھ ائیر نے چھ سال بعد پنجگور کیلئے پروازیں چلانے کا عندیہ دیدیا

پنجگور(این این آئی) پنجگور کے عوام کیلئے خوشخبری 6 سال بعد ساوتھ ایئر نے پنجگور کیلئے اپنی فضائی پروازیں چلانے کا عندیہ دے دیا ہے ساوتھ ایئر کے فضائی سروس کی بحالی کے امکانات سے عوام میں خوشی کی لہر دوڈ گئی ہے۔ساوتھ ایئر پنجگور کے سیلز اینڈ ٹیکٹنگ آفیسر حاجی محمد انور بلوچ نے پنجگور پریس کلب میں صحافیوں کو بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ ساوتھ ایئر نے پنجگور کیلئے اپنی فضائی سروس چلانے کیلئے سروے مکمل کردی ہے جبکہ پنجگور ائیرپورٹ کی از سر نو بحالی رنوئے کی دوبارہ مرمت اور تعمیری کام کا اغاز ہوچکا ہے تنزہین اور ارہائش مکمل ہونے کے قریب ہے دفاتر کیلئے جگہ مختص کردہا ہے بہت جلد پروازوں کا اغاز ہونے والا ہے اسس سلسلے میں ایشاءاییر لائن کے اعلی حکام نے پنجگور کا دورہ بھی کیا ہے انہوں نے کہا کہ ایشاءائیر لائن کے فضائی سروس کی بحالی سے پنجگور کے عوام کا دیرینہ مشکلات حل ہونگے پنجگور میں گزشتہ چھ سالوں سے پی آئی اے کے فضائی سروس کی بندش سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے ایشاءائیر لائن نے عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی پروزیں چلانے کا اعلان کیا ہے اس اقدام کی بدولت بلوچستان بالخصوص پنجگور کے عوام نے ایشاءائیر لائن کے حکام کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے بہت جلد ایشاءائیر کائن کی پروزیں شروع ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں