بلوچستان گرینڈ الائنس کے 49 گرفتار ملازمین کو ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ منتقل کردیا گیا

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان گرینڈ الائنس کے 49 گرفتار ملازمین کو ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ منتقل کردیا گیا یاد رہے کہ گزشتہ روز بجٹ اجلاس کے دوران بلوچستان گرینڈ الائنس کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق ڈی آر اے اور دیگر حوالوں سے احتجاجی ریلی نکالی گئی اور بلوچستان اسمبلی کے سامنے احتجاج کیلئے جانے کی کوشش کے دوران پولیس کی جانب سے احتجاجی ملازمین پر آنسو گیس کی شیلنگ اور درجنوں ملازمین کو گرفتار کرلیا گیا گزشتہ روز بلوچستان گرینڈ الائنس کے 49 گرفتار ملازمین کو ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں