وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی ملاقات، فیلڈ مارشل بھی موجود

وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی ملاقات ہوئی ہے۔سوئٹزرلینڈ میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بھی امریکی نائب صدر سے ملاقات ہوئی ہے۔امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے ساتھ جیرڈ کشنر اور اسٹیو وٹکوف بھی ملاقات میں موجود تھے۔امریکہ اور ایران کے درمیان بات چیت کا آغاز آج سوئٹزرلینڈ کے سیاحتی ریزورٹ برگن سٹاخ میں ہو رہا ہے۔ پاکستان اور قطر ان مذاکرات میں ثالث کا کردار ادا کر رہے ہیں۔امریکی وفد میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، مشرقِ وسطیٰ کے لیے خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف اور امریکی صدر کے داماد جیرڈ کشنر شامل ہیں۔دوسری جانب ایرانی وفد میں پارلیمان کے سپیکر باقر قالیباف، وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں ایرانی وفد بھی سوئٹزرلینڈ میں موجود ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے