امریکہ کا دعویٰ غلط ہے کہ تہران اپنے غیر منجمد اثاثے امریکی زرعی مصنوعات خریدنے پر خرچ کرے گا، قالیباف

ایران کے پارلیمانی سپیکر اور امریکہ سے مذاکراتی ٹیم کے سربراہ محمد باقر قالیباف نے جمعرات کو کہا ہے کہ امریکہ کا یہ دعویٰ غلط ہے کہ ایران اپنے غیر منجمد اثاثے امریکی زرعی مصنوعات خریدنے پر خرچ کرے گا۔انہوں نے ایکس پر پوسٹ کیا ہے کہ ’دلچسپ بات ہے کہ ہم دراصل وہی فصل کاٹ رہے ہیں جو آپ نے بوئی یعنی دہائیوں پر محیط عدم اعتماد۔ یہ قدرتی، وافر اور مقامی پیداوار ہے جبکہ بظاہر امریکہ صرف جینیاتی طور پر تبدیل شدہ (جی ایم او) سویا بین، ٹوٹے ہوئے وعدے اور فضول بیانات برآمد کرتا ہے۔‘ایرانی مذاکرات کار باقر قالیباف کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب چند روز قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ معاہدے کے تحت ایران کے جاری کیے گئے اربوں ڈالر بالآخر امریکی خوراک، خصوصاً مکئی، گندم اور سویا بین کی خریداری کے ذریعے واپس امریکہ آئیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں