تہران کے ساتھ تکنیکی مذاکرات کے لیے سٹیو وٹکوف اور جارڈ کشنر دوحہ جا رہے ہیں، وائٹ ہاؤس / ایران کی تردید
ویب ڈیسک : وائٹ ہاو¿س نے تصدیق کہ ہے کہ ایران کے ساتھ تکنیکی مذاکرات کے لیے سٹیو وٹکوف اور جارڈ کشنر دوحہ جا رہے ہیں۔اس سے قبل امریکی صدر نے ٹروتھ سوشل پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا تھا کہ ’ایران نے ایک میٹنگ کی درخواست کی ہے۔ اس کا انعقاد کل دوحہ میں ہو گا۔‘تاہم دوسری طرف ایران کی تکنیکی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ کاظم غریب آبادی نے منگل کو ہونے والے مذاکرات کی تردید کی ہے۔وائٹ ہاو¿س کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے فاکس نیوز کو بتایا کہ ’وٹکوف اور کشنر اس ہفتے کی اعلیٰ سطحی اجلاسوں میں شرکت کے لیے دوحہ جائیں گے۔‘انھوں نے مزید کہا کہ ’تکنیکی مذاکرات‘ بھی ان اجلاسوں کے درمیان ہی ہوں گے۔
Load/Hide Comments


