افغانستان میں کارروائیاں، 25 دہشتگرد ہلاک کردیے، پاکستان/ افغان حکام کا فضائی حملے میں شہریوں کی اموات کا دعویٰ

پاکستان کے وزیر اطلاعات کے مطابق اتوار کی شبمستند انٹیلیجنس اطلاعات کی بنیاد پر پاکستانی فورسز نے افغانستان کے علاقوں پکتیکا، پکتیا اور کنٹر میں جماعت الاحرار اور تحریک طالبان پاکستان سے منسلک تین اہداف کو نشانہ بناتے ہوئے 25 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ ان حملوں کے نتیجے میں دہشتگردو کے اِن مراکز میں موجود بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب طالبان حکومت کے نائب ترجمان حمد اللہ فطرت نے اپنے فیس بک پیج پر لکھا کہ ان حملوں میں اب تک بچوں اور خواتین سمیت 36 شہری جان سے گئے اور 163 زخمی ہو چکے ہیں۔ افغانستان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ کابل میں پاکستانی سفارت خانے کے ناظم الامور  کو طلب کر کے افغانستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی اور صوبوں کنڑ، پکتیا اور پکتیکا میں ’شہری گھروں پر بمباری کے خلاف اپنا سخت اور دوٹوک احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔‘

اپنا تبصرہ بھیجیں