وینزویلا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 1700 سے تجاوز، 70 ہزار سے زائد افراد لاپتا، امدادی سرگرمیاں جاری

کراکس (مانیٹرنگ ڈیسک) وینزویلا میں 24 جون کو یکے بعد دیگرے آنے والے شدید زلزلوں کے بعد زندہ بچ جانے والوں کی تلاش ابھی بھی جاری ہے۔ 1700 سے زائد افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے، پانچ ہزار سے زیادہ زخمی ہیں اور 70 ہزار سے زیادہ افراد کے لاپتا ہونے کے اطلاعات ہیں۔ امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق بدھ کو پہلے 7.2 شدت کا زلزلہ آیا، جس کے چند ہی سیکنڈ بعد 7.5 شدت کا دوسرا اور زیادہ طاقت ور جھٹکا محسوس کیا گیا۔ زلزلے سے دارالحکومت کراکس سمیت ملک کے شمالی حصوں میں متعدد عمارتیں منہدم ہوگئیں، جبکہ ساحلی شہر لا گوائیرا کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے۔ بین الاقوامی امدادی ٹیمیں بھی وینزویلا پہنچی ہیں، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ بھاری ملبہ ہٹانے والی مشینری کی کمی امدادی سرگرمیوں کے لیے ایک بڑا چیلنج بنی ہوئی ہے۔ بعض علاقوں میں پڑوسی اور خاندان کے افراد بھی اپنے لاپتا عزیزوں کی تلاش میں مصروف ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے