پشین، سرانان میں ڈرون حملے کی اطلاعات ، تین افراد زخمی، پشاور میں بھی ڈرونز گرنے کی اطلاع

ویب ڈیسک : مقامی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع پشین کے تحصیل سرانان میں ڈرون حملہ ہوا ہے جس میں 3 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق ڈرون حملے کے بعد شدید فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں دوسری جانب صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر پشاور کے علاقے میں دو مزید ڈرون گر کر تباہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ڈرون حملے افغانستان کاپاکستان کے فضائی حملوں کا ردعمل کے طور پر دیکھا جار ہا ہے یہ ابتدائی تفصیلات ہیں جو سامنے آئی ہیں مزید تفصیلات کا انتظار ہے تاہم اب تک سرکاری طورپر اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں