ژوب، مسافر بس حادثے میں اموات 40 ہوگئیں، متعدد زخمی، دشوار گزار علاقے کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات ہیں، ڈی سی شیرانی

ژوب (ویب ڈیسک) کوئٹہ سے پشاور جانیوالی مسافر بس حادثے میں اموات کی تعداد 40 ہوگئی، کئی افراد زخمی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق مسافر بس کوئٹہ سے پشاور جا رہی تھی کہ ژوب اور ڈیرہ اسماعیل خان کے درمیانی علاقے دہانہ سر میں افسوسناک حادثہ پیش آیا۔ مسافر بس حادثے میں 40 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔ ڈپٹی کمشنر شیرانی ولی کاکڑ کے مطابق ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے زخمیوں کو نکالنے اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، دشوار گزار علاقے کے باوجود ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ ولی کاکڑ نے کہا کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی اور قریبی اسپتالوں میں منتقلی کا عمل جاری ہے، ضلعی انتظامیہ صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے، امدادی کارروائیاں مکمل ہونے کے بعد تعداد کا تعین کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں