سری لنکا، جیل میں قیدیوں کے 2 گروہوں کے درمیان پرتشدد جھڑپیں، 25 افراد ہلاک، 100 زخمی

کولمبو (مانیٹرنگ ڈیسک) سری لنکا کی ایک جیل میں قیدیوں کے 2 گروہوں کے درمیان پر تشدد جھڑپوں میں 25 افراد ہلاک جبکہ 100 زخمی ہوگئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز 2 گروہوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں ابتدائی طور پر 2 افراد ہلاک اور 38 زخمی ہوئے تھے۔ بعد ازاں آج جیل میں دوبارہ شروع ہونے والی جھڑپوں کے بعد ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوا۔ مقامی میڈیا کے مطابق جھڑپوں کے دوران زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ جیل حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں