بلوچستان میں تین روز کے دوران فورسز کی کارروائیوں میں 54 دہشتگرد ہلاک، سویلین، پولیس، فوجی اہلکاروں سمیت 42 شہادتیں ہوئیں، آئی ایس پی آر
راولپنڈی (پ ر) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے ضلع زیارت میں منگی ڈیم کے پمپنگ اسٹیشن اور پائپ لائن کی حفاظت پر مامور پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ حملے کے بعد ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں 9 پولیس اہلکار شہید جبکہ 15 دہشت گرد مارے گئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے حملہ آور دہشت گردوں کا گھیرا تنگ کیا تو دہشت گردوں نے یرغمال بنائے گئے 18 پولیس اہلکاروں کو شہید کردیا۔ فوجی ترجمان نے مزید بتایا کہ گزشتہ تین روز کے دوران بلوچستان بھر میں مجموعی طور پر 54 دہشت گرد ہلاک، چار سویلین، پولیس اور فوجی اہلکاروں سمیت 42 شہادتیں ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ ان دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی، تربیت اور سرپرستی بھارت کی پشت پناہی سے افغانستان میں کی جا رہی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ فورسز نے بلوچستان میں این 25 پر دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا جس میں 19 دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز کے 11 جوان بھی شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن این 25 پر جھاﺅ کراس اور کرارو کے درمیان کیا گیا، ہلاک دہشتگرد مسافروں اور مقامی شہریوں سے بھتہ وصول کرنے میں مصروف تھے۔ دو آپریشن خاران 6 اور دالبندین 8 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ تین دنوں کے دوران آپریشنوں کے دوران چار سویلین سمیت پولیس اور فوجی اہلکاروں سمیت 42 شہادتیں ہوئیں۔


