سردار اختر مینگل نے بطور ممبر قومی اسمبلی ملنے والی تمام تنخواہیں اور مراعات سرکاری خزانے کو واپس کر دیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سردار اختر مینگل نے بطور ممبر قومی اسمبلی ملنے والی تمام تنخواہیں اور مراعات سرکاری خزانے کو واپس کر دیں۔ سردار اختر مینگل نے تنخواہوں کی واپسی کے لیے 78 لاکھ 92 ہزار 725 روپے کا چیک قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو دے دیا۔ سردار اختر مینگل نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو خط بھی لکھ دیا جس میں لکھا گیا کہ 3 ستمبر 2024 سے لے کر 11 فروری 2026 تک کی مدت کی تنخواہیں واپس کر رہا ہوں۔ مجموعی طور پر 78 لاکھ 92 ہزار 725 روپے کی رقم واپس کر رہا ہوں۔ ستمبر 2024 میں استعفیٰ دینے کے بعد سے میں نے بینک اکاﺅنٹ سے کوئی تنخواہ یا الاﺅنس نہیں نکالا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میرے پارلیمانی بینک اکاﺅنٹ میں موجود یہ تمام رقم سرکاری خزانے میں منتقل کرے۔ سردار اختر مینگل کا کہنا تھا کہ پبلک سروس میں دیانت داری اور احتساب کے اصولوں پر قائم رہنے کے لیے پرعزم ہوں۔ سردار اختر مینگل نے 3 ستمبر 2024 کو بلوچستان کے مسائل پر پارلیمنٹ کے رویے کے خلاف بطور احتجاج حلقہ NA-256 خضدار سے استعفیٰ دیا تھا۔ سردار اختر مینگل کا استعفیٰ اسپیکر قومی اسمبلی نے 11 فروری 2026 کو باقاعدہ طور پر منظور کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں