کوئٹہ میں سانحہ زیارت کے شہداءکی نماز جنازہ ادا، میتیں آبائی علاقوں کی جانب روانہ کردی گئیں

کوئٹہ (این این آئی) زیارت میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ کوئٹہ میں ادا ،آبائی علاقوں میں شہداءکی تدفین ، کوئٹہ شہر سے دھرنا ختم کردیا گیا۔ بلوچستان حکومت اور زیارت کے علاقے مانگی میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لوحقین، سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات کے بعد ہفتہ کو کوئٹہ کے کوئلہ پھاٹک سے دھرنا ختم کردیا گیا۔ ،دھرنے کے مقام پر موجود شہدا ءکی میتوں کو کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم کے فٹبال گراﺅنڈ منتقل کیا گیا جہاں شہداءکی اجتماعی نماز جنازہ ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ میں پشتونخواءملی عوامی پارٹی کے چیئر مین قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی، پشتونخواءنیشنل پارٹی کے چیئر مین رکن قومی اسمبلی خوشحال خان کاکڑ، سینیٹر منظور خان کاکڑ، صوبائی وزراءمیر ضیاءاللہ لانگو، میر عاصم کرد گیلو، بخت محمد کاکڑ، نیشنل پارٹی کے جنرل سیکرٹری میر کبیر احمد محمد شہی، بی این پی کے سینئر نائب صدر ساجد ترین، عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی، پی ٹی آئی کے صوبائی صدر داﺅد شاہ کاکڑ، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نائل، بی این پی کے رہنما میر اختر حسین لانگو، کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہ زیب کاکڑ، ملک مجید کاکڑ سمیت سیاسی جماعتوں کے مرکزی و صوبائی رہنماﺅں، کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاءنے شہداءکے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے صبر جمیل جبکہ شہداءکے درجاتِ کی بلندی کی دعا کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے