بلوچستان میں تعینات کئی اعلیٰ افسران ڈیوٹی پر موجود نہیں، تنخواہیں اور مراعات وصول کر رہے ہیں، سینیٹر دنیش کمار کا انکشاف
اسلام آباد (ویب ڈیسک) سینیٹ کی کم ترقی یافتہ علاقوں کی قائمہ کمیٹی میں انکشاف کیا گیا کہ بلوچستان میں تعینات کئی اعلیٰ افسران اپنی ڈیوٹی پر موجود نہیں۔ وہ اسلام آباد اور کراچی میں رہ کر تنخواہیں اور مراعات وصول کر رہے ہیں، جبکہ بلوچستان میں جاری اہم منصوبے مقامی افسران کے سہارے چل رہے ہیں۔ کمیٹی کے مطابق متعدد منصوبوں کے ذمہ دار افسران اپنے پراجیکٹ سائٹس سے غیر حاضر ہیں، جس پر سنجیدہ سوالات اٹھ گئے ہیں۔ اگر یہ رپورٹ درست ہے تو متعلقہ حکام کو فوری نوٹس لے کر عوام کو حقیقت سے آگاہ کرنا چاہیے۔ سینیٹر دنیش کمار کے مطابق سینیٹ میں کم ترقی یافتہ ایریاز کیلئے بنائی گئی اسٹینڈنگ کمیٹی میں بلوچستان سے منتخب سینیٹر دنیش کمار نے کمیٹی اجلاس کے بعد بتایا کہ مندرجہ زیل اعلیٰ افسران کی ڈیوٹی بلوچستان میں لیکن اس وقت اسلام اباد اور کراچی مین بیٹھے ہیں اور تنخواہوں کے ساتھ مراعات بھی لے رہے ہیں۔ کمیٹی میں پیش کی گئی رپورٹ میں درج ذیل افسران اس وقت بلوچستان میں جاری بڑے منصوبوں سے وابستہ ہیں لیکن اپنے پراجیکٹ سائٹس اور ڈیوٹی کی جگہوں پر نہیں جا رہے۔ اس وقت صرف بلوچستان کے مقامی افسران اپنی سٹیشن پر موجود ہیں جبکہ دوسرے صوبوں سے آئے ہوئے اعلیٰ افسران غائب لیکن مراعات بدستور لے رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بشارت حسین ملک ممبر این ایچ اے بلوچستان، جی ایم کوئٹہ ویسٹرن بائی پاس اسلام آباد میں موجود۔ کاشف علی شیخ جی ایم اور پی ڈی کنسٹرکشن حب کورارو N-25، کورارو خضدار N-25، خضدار کوئٹہ N-25، کوئٹہ کچلاک N-25 کراچی اور اسلام آباد میں موجود۔ داﺅد خان جی ایم اور پی ڈی کنسٹرکشن کچلاک ژوب سیکشن اور ژوب بائی پاس N-50، کچلاک چمن N-25، زیارت موڑ، ہرنائی، سنجاوی اسلام آباد میں موجود۔ ریاض احمد سہتو جی ایم نال آواران اور جی ایم و پی ڈی کنسٹرکشن بسیمہ، خضدار N-30، آواران جھل جھاﺅ، بیلہ کراچی میں موجود۔ علی رضا پراجیکٹ ڈائریکٹر اور جی ایم کنسٹرکشن نوکنڈی ماشکیل کراچی میں موجود۔ وجاہت حسین پراجیکٹ ڈائریکٹر آواران نال M-8، کوئٹہ ویسٹرن بائی پاس اسلام آباد میں موجود ہیں۔


