کشمیریوں سے بذریعہ ووٹ فیصلہ کرنے کی اپیل کرتا ہوں ، بلاول بھٹو کا ویڈیو پیغام

میر پور (نیوز ڈیسک)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بی بی آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ میرپور کے عوام کے لیے ویڈیو پیغام جاری کر دیا۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ کشمیر کا فیصلہ کشمیری خود کریں تو گھروں سے باہر نکلیں۔انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ تیر کے نشان پر مہر لگائیں اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں۔واضح رہے کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے پہلے مرحلے میں پولنگ جاری ہے جو صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی میں اگہار کالونی کے پولنگ اسٹیشن نمبر 36 اور 37 پر ووٹرز نہ آنے کے باعث پولنگ کا آغاز نہیں ہو سکا۔کمشنر میرپور راجہ طاہر ممتاز اور ڈی آئی جی کامران علی نے حلقہ ایل اے 3 کے وارڈ 16/17 کا دورہ کیا اور انتخابی صورتِ حال کا جائزہ لیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کمشنر میر پور راجہ طاہر ممتاز نے کہا کہ تینوں اضلاع میں صبح 8 بجے سے پرامن پولنگ کا عمل جاری ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ گھروں سے نکلیں، انتظامیہ کی جانب سے انہیں پ±رامن ماحول فراہم کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں