چاغی میں پانچ ٹرالر اور دو بوزر نذرِ آتش کردیے گئے، فائرنگ سے ڈرائیور زخمی، پولیس

چاغی میں پانچ ٹرالر اور دو بوزر نذرِ آتش کردیے گئے، فائرنگ سے ڈرائیور زخمی، پولیس
چاغی (آن لائن) پدگ کے علاقے میں ہوٹل کے سامنے کھڑی ٹرالر اور بوزر گاڑیوں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔ پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کے بعد مسلح افراد نے پانچ ٹرالر اور دو بوزر گاڑیوں کو آگ لگا کر نذرِ آتش کردیا، جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈرائیور زخمی ہوگیا۔زخمی ڈرائیور کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں کارروائی شروع کردی ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں