سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ملک بھر کے لیے بجلی مسلسل 3 ماہ تک مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نیپرا ذرائع کے مطابق ملک بھر کے لیے فی یونٹ بجلی مسلسل 3 ماہ تک مہنگی ہونے کا امکان ہے۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی ہر ماہ ایک روپے 34 پیسے مہنگی ہو سکتی ہے۔سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 3 ماہ تک مہنگی ہونے کا امکان ہے۔نیپرا نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا، اتھارٹی مکمل جانچ پڑتال کے بعد فیصلہ جاری کرے گی۔ذرائع کے مطابق فیصلے کی منظوری سے صارفین پر 34 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں