قلات ڈویژن کا تاریخی نام ور ثہ ، قومی وقار اور آئنی شناخت ہے، بلوچستان ہائیکورٹ
قلات(نمائندہ انتخاب) قلات ڈویژن کے تاریخی نام کی بحالی کی جدوجہد میں پہلی بڑی کامیابی، آج بلوچستان ہائی کورٹ کوئٹہ میں قلات ڈویڑن کا تاریخی اور آئینی نام ختم کرنے کے خلاف دائر آئینی درخواست پر ابتدائی سماعت ہوئی عدالت عالیہ نے ہمارے قانونی و آئینی دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے آئینی درخواست کو باقاعدہ سماعت کے لیے منظور کر لیا ہے اور حکومتِ بلوچستان سمیت دیگر فریقین کو باضابطہ نوٹسز جاری کر دیے ہیںقلات محض ایک جغرافیائی حد بندی نہیں، بلکہ دنیا بھر میں بسنے والے لاکھوں بلوچ عوام کا تاریخی ورثہ، قومی وقار اور آئینی شناخت ہے۔ آئین پاکستان کا آرٹیکل 28 ہر شہری اور خطے کو اپنی تاریخی و ثقافتی شناخت کے تحفظ کی مکمل ضمانت دیتا ہے اس موقع پر حبیب اللہ خان ایڈووکیٹ، ظہور احمد ساسولی ایڈووکیٹ، آصف علی داد ایڈووکیٹ، جنید احمد عمرانی ایڈووکیٹ و دیگر وکلاءصاحبان موجود تھے اس عظیم قانونی معرکے میں ساتھ دینے والے تمام وکلاءبرادران، دوستوں اور خیر خواہوں کا تہہ دل سے مشکور ہوں، انشاءاللہ قانون اور آئین کے دائرے میں رہ کر قلات کے تاریخی تشخص کی مکمل بحالی تک یہ علمی و قانونی جدوجہد جاری رہے گی۔


