اوکاڑہ،بھارتی خفیہ”را“ ایجنسی کے 2ایجنٹ گرفتارکر لئے گئے ،پولیس

ساہیوال (مانیٹرنگ ڈیسک)قانون نافذ کرنے والے ادار ے نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی ’را‘ کا ساہیوال اور اوکاڑہ میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ کاو¿نٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ پنجاب کے حکام کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ساہیوال سے "را” کے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتارملزمان عبدالعزیز اور ولایت شاہ پشاور کے رہائشی ہیں، ملزمان سے4 کلوبارودی مواد، 3 آئی ای ڈیز اور 3 کلاشنکوف برآمد ہوئے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزمان ساہیوال اور اوکاڑہ میں دہشتگردی کرنا چاہتے تھے، ملزمان سےکیش اور دہشتگردی کا سامان قبضے میں لیکر مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں