راولپنڈی میں ایف آئی اے کی بڑی کارروائیمیں غیر قانونی فارماسیوٹیکل فیکٹری سیل کر دی گئی ، جعلی ادویہ برآمد
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) ایف آئی اے ترجمان نے اپنی ایک بیان میں کہا کہ روات میں ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی فارماسیوٹیکل اسٹوریج اور پروڈکشن فیکلٹی کو سیل کر دیا ہے۔ ایف آئی اے حکام نے کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں جعلی اور ملاوٹی ادویات برآمد کر لی ہیں۔ ٹیم نے 15 لاکھ خالی کیپسول شیلز، ہزاروں ادویات اور انجیکشن ضبط کیے ہیں۔20 ہزار سے زائد سیرپ اور 66 ہزار خالی بوتلیں بھی موقع سے برآمد کر لی گئی ہیں۔ادویات کی تیاری میں ایس او پیز کی سنگین خلاف ورزیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ ڈرگ انسپکٹر نے لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے نمونے حاصل کر لیے ہیں۔ عوام کی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ صحت عامہ کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔
Load/Hide Comments


