ناقص انٹیلی جنس اور غلط معلومات کی بنیاد پرامریکہ غلط فیصلے کرتا آرہا ہے، عباس عراقچی
ایران کے وزیر خارجہعباس عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ امریکا پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ناقص انٹیلی جنس اور غلط معلومات کی بنیاد پر طویل عرصے سے غلط فیصلے کرتا آ رہا ہے، جبکہ موجودہ ایران جنگ کے حوالے سے بھی امریکی اندازوں کو ناکام قرار دیا ہے۔ امریکا نے طویل عرصے سے ناقص انٹیلی جنس کی وجہ سے غلط اندازے لگائے اور فیصلے کیے ہیں۔ ان کے بقول ایران کے خلاف جنگ کے معاملے میں بھی امریکی اندازے درست ثابت نہیں ہوئے۔ایرانی وزیر خارجہ نے خبردار کیا کہ اب امریکا آبنائے ہرمز کے معاملے میں اس سے بھی بڑی غلطی کر رہا ہے۔ جعلی خبروں سے بھی زیادہ خطرناک جعلی انٹیلی جنس ہوتی ہے اس لیے اس معاملے میں محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ آبنائے ہرمز کے بارے میں غلط معلومات یا غلط اندازوں کی بنیاد پر کیے جانے والے فیصلے صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا سکتے ہیں۔آبنائے ہرمز خلیج فارس اور خلیج عمان کے درمیان ایک انتہائی اہم سمندری گزرگاہ ہے اور عالمی توانائی کی ترسیل کے حوالے سے اس کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔ اسی وجہ سے خطے میں کشیدگی کے دوران آبنائے ہرمز سے متعلق ایران اور امریکا کے بیانات کو خصوصی اہمیت دی جاتی ہے۔


